اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔ایک انٹرویومیں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے

، مریم نواز حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ دکھائی نہیں دیتا۔اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتی، اسٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے، شہبازشریف کو بچھڑا بنا کر آگے کردیا گیا ہے،ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں تاہم شکاری اوپر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن )کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آکر بیٹھنا پڑے گا اور مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی، ن لیگ ایکسپوز ہوچکی ہے، شہبازشریف کو لیڈر شپ کردار نہیں دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے اندر بھی لیڈرشپ کی لڑائی واضح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…