جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا ورلڈ بینک کے تعاون سے فروٹ پلانٹیشن کے آغاز،ایکوٹورازم کے فروغ کیلئے انگریز دور کے منرو ٹریک کی بحالی کا فیصلہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بہت جلد ورلڈ بینک کے تعاون سے فروٹ پلانٹیشن پراجیکٹ کا آغازکریگی، وزیراعظم عمران خان جلد اس کا افتاح کرینگے، شنکیاری کے قریب پچاس کلومیٹر منرو ٹریک کو ایکوٹورازم کے طور پر بحال کر کیا جا رہا ہے،

سو سال پہلے انگریز دور میں یہ ٹریک ہوتا تھا جو کتابوں میں کھو گئی انٹرنیشنل یونین آف کنزرویشن آف نیچر(آئی یو سی این)کے زیر اہتمام بلین ٹری پراجیکٹ سائٹس کے ایکسپوڑر وزٹ کرنے والے وفد اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ٹریک تقسیم ہند سے پہلے برطانوی فاریسٹر منرو نے بنایا تھا،اس ٹریک کو بحال کرنے سے ایکوٹورازم کو فروغ ملے گا،سیاح ٹریک پر سفر کر کے لطف اندوز ہو سکیں گے،برف ہٹتے ہی مارچ میں وزیراعظم عمران خان اس کا افتتاح کرینگے،ٹریک کے اطرف دو ریسٹ ہاوسز بھی قائم ہیں۔ملک امین اسلم نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے فروٹ ٹریز کی پلانٹیشن کا پراجیکٹ بھی جلد شروع کیا جائے گا،اس بارے میں وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں،2023 تک ساڑھے تین ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،اس کے پانچ سال بعد ٹین بلین پودے لگانے کا ٹارگٹ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد ملازمین کے گریڈ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا،کچھ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر گریڈ میں اضافے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہیں،ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فروٹ پلانٹیشن کے ذریعے ملک میں ہزاروں گرین جابز کے مواقع پیدا ہونگے۔اس موقع پر ریڈ پلس پراجیکٹ نارتھ کے کوآرڈینیٹر اظفر حسن انصاری نے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی کوپراجیکٹ سائٹس کے دورے کے موقع پر کیے گئے مشاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…