لاہور( این این آئی )لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں جواں سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے،انجکشن لگانے کے دوران لڑکی سے نا زیبا حرکات کرنے والے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی والد کے ہمراہ کلینک پر دوائی لینے گئی ،والد کلینک کے باہر کھڑے ہو کر سگریٹ پی رہا تھا۔
مبینہ طو رپر ڈاکٹر مظہرحسین نے پہلے ہراساں کیا اور پھر انجکشن لگانے کا کہا اور اس دوران نازیبا حرکات شروع کردیں۔ لڑکی کی شکایت پر نازیبا حرکات کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایس پی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مظہر حسین کو نواں کوٹ پولیس نے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔