اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی کرکٹ میں واپسی

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور ( آ ن لائن ) پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور شعیب اختر کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ دونوں جلد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر اور شاہد آفریدی آئندہ سال خلیجی ملک عمان میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

دونوں کھلاڑی ایشیا لائنز ٹیم کی جانب سے اپنا کھیل پیش کرینگے۔ لیجنڈ لیگ کے چیف ایگزیکٹو رمن راہیجا کا پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ ایشیا لائنز میں سابق لیجنڈ کھلاڑیوں کو اکھٹا کر دیا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی جانب سے یونس خان، عمر گل، محمد یوسف، شعیب ملک، محمد حفیظ، مصباح الحق اور اظہر محمود بھی شامل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سری لنکا کی جانب سے رومیش کالو ویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اوپل تھرنگا، چمندا واس، چمندا واس اور سنتھ جے سوریا جیسے سٹارز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری کو کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ تماشائیوں کو ایک ہی ٹیم میں افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، انڈیا اور پاکستان کے ممتاز کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ روی شاستری کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی، شعیب اختر، مرلی دھرن اور چمندا واس جیسے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس لیگ میں دو ٹیمیں اور بھی ہونگی جس میں انڈیا اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا، تاہم ان کے سکواڈ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…