اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی سدرن نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گیس فراہمی کی بندش کیخلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما اور مزدور 2روز سے کراچی میں ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہراحتجاج کررہے ہیں ۔ ترجمان سوئی گیس کمپنی نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر کی مسلسل کمی ہو رہی ہے اور ڈیمانڈ بڑھ گئی جس کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی سے معذرت کی ہے ۔