گھریلو صارفین کو گیس رعایتی نرخوں پر دینے کی تجویز

23  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)گھریلو صارفین کو گیس رعایتی نرخوں پر دینے کی تجویز دی گئی ہے، تجویز ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر

برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مقامی طور پر ایک پی جی کی پیداوار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے کمیٹی کو گھریلو صارفین کو گیس رعایتی نرخوں پر دینے کی تجویزپیش کی۔وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں گیس سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قلیل اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی۔جاری کردہ اعلامیے کے تحت پیٹرولیم ڈویڑن کو دی گئی تجاویز کو سمری کی صورت ای سی سی میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لیے سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو ملک کے لیے درآمدی ایل این جی کی طلب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کمیٹی نے ایل این جی پر ٹاسک فورس کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…