اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سرگرم، ن لیگ سے رابطے

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ایوان میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے پھر سرگرم ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلی سطحی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے کیے ہیں۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ایوان بالا اور ایوان زیریں میں یکے بعد دیگرے تحریک عدم اعتماد

لانے کی تجاویز دیدیں، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے معاملے پر مزید مشاورت کرنے کا جواب بھی دیا گیا ہے، میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ وفاق میں دونوں ایوانوں اور پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد کی تجاویز ہیں، مناسب وقت اور مکمل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کی ہمیشہ ہم نے حمایت کی ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرینگے اور اپوزیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی شکست پر مسلسل اقتدار سے ہٹنے کے مطالبات بھی آرہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…