جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری،مرحوم بھٹو کو چھوڑ کر اپنی پہچان خود بنائیں،حریم شاہ کا مریم نواز کو بھی حیرت انگیز مشورہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تجویز دی ہے کہ وہ مرحوم بھٹو کو چھوڑ کر اپنی پہچان خود بنائیں۔نجی ٹی کے پروگرام خصوصی گفتگومیں حریم شاہ نے کہا کہ انہیں اب یاد نہیں کہ ان کی پہلی کون سی ویڈیو تھی جو وائرل ہوئی تھی، تاہم ان کی ہزاروں ویڈیوز وائرل ہوئیں اور انہیں جلد مقبولیت ملی۔

انہوں نے اس بات پر فخر کیا کہ انہوں نے ہی پاکستان میں ٹیلی وژن اسکرین پر ٹک ٹاک کو متعارف کرایا اور آج میڈیا میں مذکورہ ایپ کی جو بھی باتیں ہوتی ہیں، وہ ان کی وجہ سے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خود ٹک ٹاک میں کوئی برائی یا خرابی نہیں، اسے استعمال کرنے والے افراد ہی مسئلے کا جڑ ہیں، غیر تعلیم یافتہ لوگ وہاں پر جہالت جب کہ پڑھے لکھے لوگ تعلیم پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے ماہرہ خان، صبا قمر اور سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارائیں قرار دیا اور کہا کہ اب وہ خود اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ اب انہیں کسی اداکار یا اداکارہ کے ساتھ ویڈیو یا تصویر بنانے کی خواہش نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر سے کچھ نہیں لینا چاہیں گی جب کہ انہیں اپنی پوری زندگی دے سکتی ہیں اور یہ کہ وہ اپنے بچوں کو ہر چیز دیں گی، وہ انہیں موبائل فون سے بھی محروم نہیں رکھیں گی۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران ٹک ٹاک اسٹار نے شاہ محمود قریشی، بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔سیگمنٹ میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات کے حریم شاہ نے بعض سیاستدانوں کو مشورے بھی دیے، تاہم انہوں نیبلاول بھٹو زرداری کو کوئی تجویز نہیں دی اور کہا کہ وہ تو ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں، وہ انہیں کیسے کوئی مشورہ دے سکتی ہیں؟انہوں نے مریم نواز کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ انہیں یوں ہی آگے بڑھنا چاہیے

اور وہ ایک خاتون ہوکر سیاست کے اچھے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔حریم شاہ نے فردوش عاشق اعوان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جب کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تجویز دی کہ وہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں۔انہوں نے فواد چوہدری سے متعلق کہا کہ انہوں نے اپنی ہی ایک سائنس بنا رکھی ہیں اور وہ کچھ بھی بول دیتے ہیں۔اسی دوران ٹک ٹاک اسٹار نے آصف علی زرداری کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا،

آج بھی بھٹو زندہ ہے کے نعرے کو چھوڑ کر وہ اپنی پہچان خود بنائیں اور خود بھٹو جیسے بنیں۔حریم شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بہادر شخص تھے لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی بہادری کی تعریفیں عوام بھی کرتے ہیں مگر آصف زرداری کو ان کی بہادریوں کو گنوا کر خود کو کیش نہیں کروانا چاہیے۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہاکہ آصف علی زرداری کو خود اپنی پہچان بھٹو جیسی بنانی چاہیے اور اب انہیں بھٹو کی پہچان بننا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…