جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے گروپس میں سنگین اختلافات ، حکومت نے آج ہونیوالا اہم ایونٹ منسوخ کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دنیا بھر میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے گلوبل کنونشن کے پہلے اجلاس کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کنونشن آج گورنر ہائوس میں ہونا تھا۔ منسوخی کی وجہ پی ٹی آئی کے گروپس میں اختلافات بتائی جا رہی ہے۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ

کنونشن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے لیکن وزیراعلیٰ آفس کے قابل بھروسہ ذریعے نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اس لئے منسوخی کا حکم دیا کیونکہ اس بات پر اختلاف تھا کہ اس ایونٹ کو سیاسی مقاصد کیلئے اور ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اوورسیز پنجاب کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ، یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ سے ایک ہزار کے قریب اوور سیز پاکستانیوں کو ایونٹ میں شرکت کرنا تھی کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی ذریعے کا کہنا تھا کہ ایونٹ سے جڑے معاملات کو ’’چند گروپس‘‘ اور گورنر پنجاب محمد سرور کے ساتھ پاکستان آنے والے اُن کے کچھ قریبی لوگ اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس معاملات ایسے انداز سے چلا رہا تھا جو وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کیخلاف تھے اور صرف ’’ہم خیال لوگوں‘‘ کو اوورسیز سے ذاتی تشہیر کیلئے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو مختلف ذرائع

سے انٹیلی جنس رپورٹس ملتی ہیں، انہیں شواہد دکھائے گئے کہ جن لوگوں کو مہمان کی حیثیت سے بلایا گیا تھا وہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کو بدنام کر رہے تھے۔ یہ لوگ ایسے گروپس سے تعلق رکھتے ہیں جو نظریاتی لحاظ سے پی ٹی آئی سے وابستہ نہیں ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے قابل بھروسہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر تنقید

کرتے ہیں۔ طاقتور حلقوں میں گورنر کے اس بیان کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر کنٹرول حاصل کر رہا ہے۔ اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین سید مخدوم طارق الحسن نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کنونشن میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جب ان سے پوچھا

گیا کہ کیا وزیراعظم کو آخری لمحات میں لاکھوں ڈالرز خرچ کرکے ہونے والے کنونشن کو منسوخ کیے جانے کا علم ہے تو ذریعے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فیصلے خود لیتے ہیں اور ضرورت ہو تو وزیراعظم کو اعتماد میں لیتے ہیں۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ مخدوم طارق الحسن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اچھا کام کیا ہے اور ایونٹ منسوخ ہونے کا اُن سے کوئی

تعلق نہیں، کچھ لوگ ایونٹ کو ہائی جیک کرنا چاہتے تھے تاکہ مخصوص گروپ کو پروموٹ کیا جا سکے۔ گورنر پنجاب کے قریبی ذریعے نے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ گورنر ہائوس میں ہونے والا ایونٹ او پی سی اور وزیراعلیٰ آفس نے بُک کیا تھا اور یہ گورنر ہائوس کا ایونٹ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو کو ہمیں بتایا گیا کہ ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے اور

کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی، ملک میں گورنر ہائوس محفوظ ترین مقام ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ ایسی کیا سیکورٹی وجوہات رہی ہوں گی۔ گورنر ہائوس میں اُن لوگوں کیلئے عشائیے کا انتظام کیا گیا ہے جو اوورسیز سے کنونشن میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب (او پی سی) کے وائس چیئرمین طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ ورلڈ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا مقصد سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…