منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجابی بولتا ہوں ، پنجابی میوزک سنتاہوں اور پنجابی ہوں ویرات کوہلی نے انٹر نیٹ پر سوالات کے جواب دے دیئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بارے میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پنجابی بولتے ہیں ، پنجابی میوزک سنتے ہیں ور پنجابی ہیں۔ ویرات کوہلی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔45.5 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی

بھارتی شخصیات میں شامل ویرات کوہلی نیاس ویڈیو میں ان تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں جوکہ ان کے بارے میں بہت زیادہ گوگل کیے جاتے ہیں۔سوال کیا گیاکہ ویرات کوہلی کیا کرتے ہیں؟۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ویرات کوہلی کا کسٹمر کیئر نمبر کیا ہے؟،بھارتی کپتان نے اپناکسٹمر کیئر نمبر بتاتے ہوئے کہا کہ اْن کے مداح انہیں 181818 پر کال کر سکتے ہیں لیکن اْنہیں امید ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔سوال کیاگیاکہ کیا ویرات کوہلی کے پاس پرائیویٹ جیٹ ہے؟ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے اس خبر کی تردید کی اور کہا کہ نہیں، یہ ایک افواہ ہے، اْن کے پاس پرائیویٹ جیٹ نہیں ہے۔کیا ویرات کوہلی بلیک واٹر پیتے ہیں؟انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ ْانہوں نے اسے کئی بار آزمایا ہے لیکن وہ اسے باقاعدگی سے نہیں پیتے۔ کیا ویرات پڑھائی میں اچھے تھے؟ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ مہذب تھے، لیکن وہ کبھی ٹاپر نہیں تھے۔ کیا ویرات کوہلی ‘منی ہائیسٹ’ میں تھے؟انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منی ہائیسٹ میں نہیں تھے، صرف ان کا چہرہ پروفیسرسے ملتا جلتاہے۔کیا ویرات کوہلی پنجابی میں بات کر سکتے ہیں؟ویرات کوہلی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجابی بول سکتے ہیں۔انہوں نے پنجابی میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پنجابی بولتے ہیں وہ پنجابی میوزک سنتے ہیں، وہ پنجابی بولتے ہیں اور وہ پنجابی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…