وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کا افتتاح کردیا ٗ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، اب کٹائی کا وقت آگیا ، شبلی فراز

23  دسمبر‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے روات میں بھنگ کی کاشت کا افتتاح کردیا،ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی بلوچستان گلگت سے بھنگ لی تھی ،بھنگ کی کاشتکار سے لوگوں کی

فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی، دوائیوں میں بھی یہ کام آتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انڈسٹریل میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے ، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب پروڈیکشن بھی شروع ہوگئی ہے، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے امپورٹ ہوتا آیا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اسکا بیچ ہے، بھنگ پر تاثر ہے کہ غلط استعمال ہوتا ہے ،جو بھنگ سے پراڈیکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، دس گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ایک پالیسی لارہے ہیں اور ادرک پر بھی کام کر رہے ہیں، ہماری وزارت سائنس کی زبردست ٹیم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنوری میں ہم بہت بڑا سائنس ٹیکنالوجی فیئر بھی کررہے ہیں، چاہتے ہیں اپنے تمام ریسورسز سے چیزیں ملک خود بنائے۔ انہوں نے کہاکہ بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے،بھنگ کی لائسنسنگ ،این او سی ،یہ سب کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…