پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

فائیو سٹار ہوٹل نے پاکستانی کرکٹرز کو اچانک کمرے خالی کرنے کا کہہ دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں ناردرن اور خیبر پختونخوا کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، جب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل نے پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں سمیت تمام پلیئرز کو رات اچانک کمرے خالی کرنے کو کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی میں شریک ٹیموں کے لئے کلب روڈ پر واقع ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی تاہم تصدیق شدہ بکنگ صرف 22 دسمبر تک کی تھی جبکہ 25 دسمبر سے ہونے والے فائنل کے لئے 2 ٹیموں کی مزید بکنگ کو بروقت کنفرم نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ہوٹل انتظامیہ کو کہا تھا کہ ایک بڑے گروپ کی آمد کی وجہ سے 22 کے بعد کی بکنگ کنفرمیشن صرف کسی بکنگ کی منسوخی کی صورت میں ہوگی۔اس کے بعد ہوٹل انتظامیہ اور پی سی بی میں رابطہ نہ ہوا اور 22 دسمبر کی شب اچانک پلیئرز کو ہوٹل خالی کرنے کو کہہ دیا گیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ سے مزید رابطے نہ ہونے کے سبب پی سی بی کے متعلقہ محکمے نے از خود سمجھ لیا کہ دونوں ٹیموں کی بْکنگ ہوگئی ہوگی۔دونوں کے درمیان رابطے کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں ہوٹل بدلنا پڑا، فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم کھلاڑی یکدم شاہرہ فیصل پر واقع تھری اسٹار ہوٹل میں آگئے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر معیاری ہوٹل میں درکار تعداد میں کمرے نہ ملنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بہترین ممکنہ جگہ شفٹ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں میں پاکستان کے ٹاپ اسٹارز بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…