جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ٗ کڑکتی سردی میں بے یار و مددگار نومولود کو کتوں نے بچالیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سریستال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کوئی سنگ دل شخص سخت سردی کی رات میں نومولود کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بھارتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھرتی رات میں بے لباس بچی کو سب سے پہلے ایک کتیا نے دیکھا جو اس کی حفاظت کے لیے ساری رات وہیں بیٹھی پہرا دیتی رہی، ناصرف کتیا بلکہ اس کے بچے بھی نوزائیدہ کے پاس ہی بیٹھے رہے۔مقامی کسانوں نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب ہم نے کھیتوں سے بچی کے رونے کی آوازیں سنیں جس کے بعد ہم فوری طور پر آواز کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچے، اس جگہ پہنچنے پر ہم دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے ارد گرد کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے بیٹھے ہیں۔ بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی سردی میں رات بھر یوں پڑے رہنے کے باوجود بالکل صحت مند ہے۔ڈاکٹر نے خیال ظاہر کیا کہ کتیا اور اس کے بچوں نے نومولود کو رات بھر گرمائش فراہم کی جس سے بچی محفوظ رہی۔تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…