ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کنگ بابر اعظم ایک بار پھر چھا گئے ، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لابو شین پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جو انہوں نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ سے چھینی، نئی رینکنگ میں روٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے ، اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر اور فواد عالم کا 20 واں نمبر برقرار ہے۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں ،پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر جب کہ بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے اور رویندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ کی رینکنگ میں بابر اعظم اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے یکساں 805 پوائنٹس ہیں۔پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بولنگ میں حسن علی کی پوزیشن میں تنزلی آئی ہے اور وہ 10 سے 11ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…