ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کے پی کے بلدیاتی انتخابات، وہ حلقہ جہاں دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی کو زور دار جھٹکا لگ گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

لکی مرو ت(این این آئی)لکی مروت تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔جمعیت علماء اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1 ہزار 21 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے،پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر دوبارہ گنتی کیاحکامات جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی ف نے حیران کن نتائج دئیے جبکہ صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اپنے ہوم گروانڈ کے متعدد اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کوہاٹ اور بنوں میں مئیرشپ کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پشاور میں مئیر کی نشست پر پارٹی امیدوار زیبر علی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پشاور کی دیگر چھ تحصیلوں میں سے 4 تحصلیوں کی چیئرمین شپ بھی جے یو آئی ف کے امیدوار لے اڑے جبکہ ایک نشست اے این پی اور ایک پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حصہ میں آئی۔جے یو آئی ف کے 19 امیدوار تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے 13، اے این پی کے 6 ، ن لیگ کے 3، جماعت اسلامی کے 2 ، ٹی آئی پی اور پی پی پی کا ایک ایک امیدوار تحصیل چئیرمین بننے میں کامیاب ہوا ہے۔ جبکہ 9 آزاد امیدوار تحصیل چئیرمین منتخب ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…