ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

صورتحال واضح ہو گئی ،عمران خان خود انتخابات کرادیں گے یاپھراسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکر انہیں ہٹادیا جائے گا، منظور وسان کی پیش گوئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشنگوئی کیا ہے کہ عمران خان خود انتخابات کرادیں گے یاپھراسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکر انہیں ہٹادیا جائے گا، 2022ء میں عمران خان کہیں نظر نہیں آرہے ہیں اور کے پی الیکشن سے صورتحال بالکل واضح ہے اور عمران خان کا ووٹ صرف 25 فیصد رہا، 2018ء میں بھی عمران خان کا ووٹ بینک اتنا ہی تھا لیکن انہیں جتوایا گیا،

زرعی انجینئرنگ کے شعبے کو 12 بلڈوزر فراہم کئے جارہے ہیں جو زمین کی لیولنگ کے لئے کسانوں کورعایتی قیمت پر فراہم کئے جائیں گے۔وہ زرعی انجینئرنگ ورکشاپ ٹنڈوجام میں بلڈوزرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پرسیکریٹری زراعت،سپلائی و پرائس سندھ پرویز احمد سیہڑ،ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر انجینئرنگ سندھ فرخ رشید انصاری ،وی سی زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام فتح محمد مری، ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ ہدایت ا للہ چھچڑو ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر منظور وسان نے کہا کہ مسائل ضرور ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی ترجیحات میں ایگریکلچر کا فروغ شامل ہے اگرہم نے محکمہ زراعت پر توجہ نہ دی تو سپلائی اینڈڈیمانڈ کے مسائل پیداہوںگے، انہوں نے کہا کہ تمام فصلیںسندھ میں پیدا ہوتی ہیں چاول ، گندم ، گنا ، کاٹن بھرپور طریقے سے پیدا ہورہی ہیں،کاٹن کی پیداوار میں پورے پاکستان میں آدھا شیئر صرف سندھ کا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری طریقے سے حکومت چلے تو بہتر ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی وجہ سے ہی قربانیاں دیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سازشیں ہوئیں، انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر تے ہیں،

حزب اختلاف کا مستقبل روشن اور حکومت کا مستقبل جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان نے کہا کہ ان کے خواب کے مطابق 2022 میں عمران خان کہیں نظر نہیں آرہے، کے پی کے الیکشن سے بھی صورتحال بالکل واضح ہے اور عمران خان کا ووٹ صرف 25 فیصد رہا، 2018 میں بھی عمران خان کا یہی ووٹ بینک تھا لیکن انہیں جتوایا گیا، انہوں نے پیشنگوئی کی کہ عمران خان یا تو خود انتخابات کرادیں گے یاپھراسمبلی میں عدم اعتمادکی تحریک لاکر انہیں ہٹادیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے انہیں جتوایاہے وہ خود بھی پریشان ہیں کہ کس کو جتوادیا وہ دوبارہ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے،

صوبائی مشیر منظور وسان نے کہا کہ چین سے منگوائے گئے 330.66 ملین روپے کی لاگت کے12 نئے بلڈوزر محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے حوالے کئے جارہے ہیں، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ کاشتکاربھائیوں کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اراضی کاشت کی جا سکے، اس سلسلے میں حکومت سندھ کی طرف سے زرعی انجینئرنگ کے شعبے کو 12 بلڈوزر فراہم کئے جارہے ہیں جو زمین کی لیولنگ کے لئے کسانوں کورعایتی قیمت پر فراہم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی جی ڈی پی کا بڑا حصہ ایگریکلچرسے آتا ہے، شعبہ زراعت مستحکم ہوگا تواس سے ناصرف کاشتکاروں بلکہ ملک کو بھی فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کے مسائل کے پیش نظر واٹر کورسز پر توجہ دے رہی ہے،

شعبہ زراعت میں کچھ کوتاہیاں اورکمزوریاں ہیں ان کی درستگی کے لیے بہترانتظامات کیے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ماضی میں ریسرچ پربھی اتنی توجہ نہیں دی گئی، انہوں کہا کہ وہ زرعی شعبے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیںاور کہا کہ جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے اورزمینوں سے کاشتکاری ختم ہورہی ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لیے اجناس کی پیداوار بڑھانے اورآبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جو ڈیلرز کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر ہونی چاہیے، جو ٹرالر کھاد لے کر جارہے تھے انہیں پکڑا گیا ہے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ 114 ناکارہ بلڈوزرز کو آکشن کر کے ان کی جگہ نئے بلڈوزرلئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…