اسلام آباد( آن لائن) تھانہ کورال کے علاقے گوہڑہ سے 16 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی. باپ در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر مغوی برآمد نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے گوہڑہ سے 16 سالہ لڑکی زنا کی خاطراغوا کر لی گ?ی۔ مدعی مقدمہ امیر عالم نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے اپنا موقف اختیار کیا کہ ملزم افتخار نے میرے جواں سالہ
بیٹی کو زنا کی خاطر اغوا کرلیا ہے تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر مغوی برآمد نہ ہو سکی اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے جا سکے۔ لڑکی کے باپ کو تھانہ کورال پولیس صرف چکر لگوانے لگی۔ باپ در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا۔ مقدمے کے مدعی امیر عالم کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سے انصاف کی اپیل۔کہ ملزمان کو گرفتار کرکے میری بیٹی کو جلد سے جلد برآمد کیا جائے