ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے ساتھی کھلاڑیوں کے راز، اپنے مستقبل کے منصوبوں مداحوں کو بتا دیئے ۔گزشتہ شب رات نو بجے شاداب خان نے #AskShadab کا ایک سیشن رکھا جس میں شائقینِ کرکٹ نے اْن سے سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔شاداب خان کے اس سوال و جواب کے سیشن میں ناصرف ان کے مداحوں بلکہ

معروف کرکٹرز نے بھی حصہ لیا اور شاداب سے سوال پوچھے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارے میں شائقین کے کئی سوالات تھے، ایک صارف نے شاداب خان سے رائے مانگی کہ آیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کر سکتے ہیں یا نہیں۔اس پر شاداب خان نے کہا کہ شاہین شاہ قلندرز کی قیادت کر سکتے ہیں۔ایک صارف نے پوچھا کہ بطور کپتان آپ کو پی ایس ایل کی کونسی ٹیم خطرناک نظر آتی ہے؟شاداب خان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں سے ہی میچز مشکل ہیں مگر پشاور زلمی خطرناک ہوسکتی ہے۔شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دیا۔ایک صارف نے کہا کہ آپ پی ایس ایل میں اپنے جونیئرز پر بھڑک اٹھتے ہیں، جس پر شاداب نے کہا کہ اْن کے جونیئرز ان کے بھائیوں جیسے ہیں۔پسندیدہ بیٹر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے اسٹیو اسمتھ کو اپنا پسندیدہ بیٹر قرار دیا۔شاداب کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے مزاحیہ کھلاڑی اور بدترین گلوکار حارث رؤف ہے۔سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے ایک مداح کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ بھیجنے کا وعدہ بھی کرلیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بھارتی بیٹر روہت شرما اور آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنز کو بولنگ کرنا مشکل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…