بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق حکومت نے 2020-21 میں 15.32 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے جو ایک ریکارڈ ہے

جبکہ اس سے ایک سال قبل بھی 12.45 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ حکومت نے تین سال میں35.1 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے زریعے ملک پر عائد غیر ملکی قرضوں کا حجم تقریباً دگنا کر دیا ہے جس سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مطابق یہ قرضے کرنٹ اکائونٹ پر دبائو کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے، سابقہ قرضوں کی ادائیگی اور واٹر سیکٹر کی ترقی کے لئے حاصل کے گئے ہیں۔ ان قرضوں میں سے پینتیس فیصد پاور پراجیکٹس، تئیس فیصد دیہی ترقی، اٹھارہ فیصد گورننس اور پانچ فیصد تعلیم پر لگائے گئے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کے متعلق منصوبہ بندی ناقص اور ترجیحات انتہائی ناقص ہیں۔ ایسی ترجیحات اپنائی گئی ہیں جو وسائل کے زیاں کا سبب ہیں اور ان ترجیحات نے ملک کو تقریباً دیوالیہ کر دیا ہے اور قرض اتارنے کے لئے مذید قرضے لینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگلے سال بھی قرضے لینے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ روپے کے زوال کی وجہ سے قرضوں کی حجم میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوتا رہے گا جو جلد جی ڈی پی کے برابر ہو جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ قرضوں پر انحصار کے بجائے کاروباری برادری پر انحصار کرے۔ کاروبار میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور متعلقہ اداروں کو کاروبارد وست بنائے تاکہ روزگار ، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہو اور قرضے لینے کے بجائے قرضے اتارنے کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…