خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات سے عمران خان ،چمچوں کڑچھوں نے خود ساختہ مقبولیت کا ریفرنڈم دیکھ لیا، ن لیگ کی شدید تنقید

20  دسمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا جنازہ نکل آیا ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج دھند میں گم ہو گئے ہیں، عمران خان اور ان کے چمچوں کڑچھوںنے خود ساختہ مقبولیت کا ریفرنڈم دیکھ لیا ہے ،اگر ان میں کچھ شرم ہوتی تو نتائج کے بعد مستعفی ہو جاتے ،ہر گلی محلے سے حکومت سے استعفیٰ دو کا مطالبہ کیا جارہا ہے ،

خیبر پختوانخواہ میںتبدیلی کی تدفین پنجاب میں ہو گی ،حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی کیونکہ انہیں علم ہے کہ اس کے ذریعے یہاں ان کی حکومت کی قبر کھودی جائے گی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں گھبرانا نہیں ہے ، ہم انہیں یہاںتبدیلی کا اچھا جواب دیں گے،ہم شہباز گل کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ،اخلاق سے گری ہوئی باتوںکا جواب نہیں دینا چاہتے،ہماری شادیاں اور تقریبات کھلے عام ہوتے ہیں سب کچھ سامنے ہوتاہے، شہبازگل کو کہنا چاہتی ہوں کہ خاندانی تربیت بہت کچھ کہنے سے روکتی ہے ،آپ اور وزیراعظم سیاست کے میدان سے ذلیل و خوار اور گر چکے ہیں ،اتنا گریں کہ لوگ آپ کو پہچان سکیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کو جوتے کے نیچے باندھ رہے ہیں ،آپ کو شرم نہیں آتی آپ خاتون کو تسمے سے باندھنے کی بات کرتے ہیں،یہ ہے نئے پاکستان کے ترجمانوں کی ٹیم ، فرعون کو انجام دیکھنا پڑا آپ کو بھی دیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے آپ کو تسمے کے قابل نہیں بھی نہیں سمجھا ،خیبر پختوانخواہ کی عوام نے آپ کو جوتے کے نیچے مسلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں عدالتوں میں کیوں نہیں لے کر جاتے ،لندن کی عدالت نے بھی آپ کو جوتے کے نیچے رکھا ہے، لندن کی ہائی کورٹ نے بھی شہزاد اکبر کے ثبوتوں کو جوتے کے نیچے رکھا ،

برطانیہ ،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تمام ریکارڈ کو کھولا گیا پھر شہبازشریف کو کلین چٹ دی گئی ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی ،بیروزگاری کو کہاں پہنچا دیا گیا ہے ،بجلی کی قیمت میں مزید چار روپے سے زائد اضافہ کرنے جارہے ہیں ،یہ احتساب اور ای وی ایم سے دوبارہ اقتدار میں دوبارہ آنا

چاہتے ہیں لیکن اب احتساب کا ڈھول کوئی نہیں سنے گا، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آپ کی سرکار کرپٹ ترین ہے آپ نے تو زکوۃ کے پیسے کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے خود کہا کہ فیصلہ دبائوں میں دیااور وہ فیصلہ ابھی وہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے ،آپ نے ٹی بوائے اور

اکائونٹنٹ کے نام پر منی لانڈرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی ،گزارش ہوگی اگر آپ کی کوئی ساکھ ہے تو انتخابات کروائیں۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان کیلئے کام کرنا چاہیے لیکن کشمیر کے لئے کوئی نہیں بیٹھا ،افغانستان کے امن کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے لئے کوشش ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…