ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

داڑھی کٹوائی توگھر نہ آنا،ملالہ کی شوہر کووارننگ

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیومیں شوہر کو داڑھی کٹوانے پر گھر نہ آنے کی وارننگ دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر عصر ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دونوں کھیل کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں باری باری مستقبل کے کسی پلان سے

متعلق سوال پوچھ کرایک گلاس کی جانب پین اچھال دیتے ہیں ۔ پین گلاس کے اندر گرنے کا مطلب ہاں اور باہر گرنے کا مطلب نہیں ہے۔سب سے پہلے ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کیا مجھے جم جانا چاہیے؟ جس پر ان کا نشانہ چوک جاتا ہے۔ اس کے بعد ان کے شوہر عصر ملک کہتے ہیں کہ کیا ہمیں پلے اسٹیشن خریدنا چاہیے؟ اس پر ان کا بھی نشانہ چوک جاتا۔دوسری باری پر ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ کیا عصر ملک کوداڑھی صاف کر لینی چاہیے اورنشانہ لگائے بغیر ہی پین کو باہر پھینک دیتی ہیں۔ اور شوہر کو کہتی ہیں انہیں داڑھی کٹوانے کی اجازت نہیں اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں گھر چھوڑنا پڑے گا۔جواب میں عصر ملک ملالہ کی جنوری میں شاپنگ کرنے سے متعلق پلان پوچھتے ہیں اور یہ نشانہ بھی چوک جاتا ہے۔ملالہ کا اگلا سوال ہے کہ کیا مجھے حسن منہاج کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دینا چاہیے؟ پھر ان کے شوہر کہتے ہیں کیا مجھے حسن منہاج کو فالو کرنا چاہیے؟ اس سوال پر دونوں کا نشانہ نہیں لگتا۔ حسن منہاج امریکی کامیڈین اور اداکار ہیں۔آخر میں ملالہ کہتی ہیں ۔ یہ بہت اہم ہے، جو لوگ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں کیا انہیں اور حسن منہاج کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے، یہ کہہ کر ملالہ نشانہ لگانے کی بجائے اٹھ کر پین گلاس میں ڈال دیتی ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کولائیک بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…