بدین(این این آئی) حکومت سندھ نے اسٹمپ پیپرز اور اسٹمپ وینڈر کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے اسٹمپ وینڈرز کے لئے گریجویشن اور کورٹ فیس اسٹمپ پیپر وکیل کی بجائے مدعی کو جاری کرنے کی شرئط لاگو کر دی۔حکومت سندھ نے کورٹ فیس اسٹمپ ایکٹ 1870 اور
اسٹمپ پیپر ایکٹ 1899 کو تبدیل کرتے ہوئے کورٹ فیس اسٹمپ پیپر مدعی کے وکیل اور دیگر قانونی آٹھارٹی کی بجائے مدعی کے اپنے نام جاری کرنے کی شرئط عائد کر دی ہے جبکہ اسٹمپ وینڈرز کے لائیسنس کے لئے میٹرک اور انٹر پاس ہونے کی شرئط جتم کر کہ گریجوایشن یا اس کے برابر ڈگری کی شرئط لاگو کر دی ہے. زرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اسٹمپ وینڈرز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جبکہ کورٹ فیس اسٹمپ پیپر مدعی کو ہی جاری کرنے کا فیصلہ ان شکایت کے بعد کیا ہے کہ اکثر کورٹ فیصلوں کے بعد اسٹمپ پیپر فیس مدعی کی بجائے وکیل یا کوئی اور اتھارٹی وصول کر لیتے تھے۔