ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ گپ شپ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی، ڈی آئی جی کا بھیس بدل کر اہلکاروں سے سوال جواب

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا ہے۔عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے

ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے۔ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی۔ایک اہلکار نے کہا کہ جائو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھائو جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…