پیرس(این این آئی) فرنچ کپ میچ کے دوران فیلڈ میدان جنگ بن گئی، تماشائی گرائونڈ میں گھس کر گتھم گتھا ہو گئے۔پیرس ایف سی اور لیون کے درمیان فرنچ کپ میچ کے دوران فیلڈ میدان جنگ بن گئی، دونوں جانب کے تماشائی گرائونڈ میں گھس گئے اور ایک دوسرے کو مارنے لگے۔وقفے میں جب مقابلہ 1ـ1 سے برابر
تھا تب اسٹینڈز سے پچ پر پٹاخے پھینکے گئے جس کے بعد وہیں پر ایک دوسرے سے شائقین جھگڑ پڑے اور کچھ گرائونڈ میں گھس گئے، 45 منٹ بعد انائونسر فیلڈ پر آئے اور شائقین کو باہر جانے کاکہا، صورتحال دیکھتے ہوئے مقابلہ ختم کردیا گیا، میزبان سائیڈ کو صورتحال پر تادیبی کارروائی کا سامنا ہے۔