ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کینسر سے کیسے بچی؟ کبریٰ خان نے پوری کہانی سنادی

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کا احوال بتایا ہے۔کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کیے۔اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے،

ایک تو کووڈ تھا پھر کچھ دیگر چیزیں میری زندگی میں چل رہی تھیں۔ اسی دوران میں رواں برس ماہِ جنوری میں لندن چلی گئی، ان دنوں میرے وزن میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا تھا جس پر میں اپنا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئی۔دوران انٹرویو کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں گِلٹی دریافت کی جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، مجھے اس چیز کی بالکل توقع نہیں تھی۔کبریٰ خان نے کہا کہ اس وقت میں نے سوچا کہ الحمد اللہ مجھے بروقت اس بیماری کا علم ہوگیا، ڈاکٹرز نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو آپ کون سے اسٹیج پر ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے دو ائوپریشنز کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہو سکتا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان واپس لوٹی تو سب نے میرے وزن پر بات کی کیونکہ لوگ اس بات سے لاعلم تھے کہ میں لندن سے کون سی جنگ لڑ کر آرہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…