ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

جلد ہی بھارت اپنے پاس رضوان اور بابر جیسے کھلاڑی نہ ہونے کا شکوہ کریگا،حیران کن انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بھارت یہ کہے گا کہ اس کے پاس بابر اور رضوان جیسے کھلاڑی نہیں۔راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہم یہ کہتے تھے کہ پاکستان کے

پاس ویرات کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل جیسے بلے باز نہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ بھارت یہ کہے گا کہ ہمارے پاس رضوان اور بابر جیسے کھلاڑی نہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ مبصرین کو بابر اعظم اور محمد رضوان سے یہ شکایت رہی کہ ٹی 20 ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ دیگر ملکوں کے اوپنرز کی طرح زیادہ تیزی سے رنز نہیں بناتے لیکن اب یہ دونوں کھلاڑی اپنی اس خامی پر بھی قابو پاچکے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے رواں برس پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، رواں برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور چوکے مارنے کا اعزاز بھی محمد رضوان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…