اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ان دنوں بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی رہیں ۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کی والدہ کلثوم نواز کے ہمراہ ایک تصویر گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مریم نے بیٹے کی ڈھولکی کی تقریب کے لیے مرحوم والدہ کی جیولری کا انتخاب کیا۔وائرل تصویر میں کلثوم نواز کو بھی مریم نواز جیسی جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔