ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ (این این آئی)کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں، لائنوں میں

لگ کر لوگ سلنڈر بھروانے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، لیاری میں گزشتہ چار مہینے سے گیس ناپید ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینو ں نے بتایاکہ دھوئیں سے کھانسی اور آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی ، کچھ علاقوں میں گیس بالکل غائب ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر میں گیس شارٹ فال 15 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق حکومت نے گیس سپلائی برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم جو اب تک پورا نہیں کیا، ایک دو دن میں اگر گیس فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ اپنی ملز بند کرکے سڑکوں پر آ جائیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، گھریلو صارفین گیس کی قلت سے پریشانی ہوئی، سلنڈر اور لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی۔کوئٹہ میں گیس پریشر میں شدید کمی کی وجہ سے شہری شدید پریشان دکھائی دیئے۔ملک بھر میں گیس کے شدید بحران کے پیش نظر پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔چیئر مین اپٹما رحیم ناصرکا کہنا تھا کہ حکومت نے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ٹیرف کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن بعد میں ٹیرف 9 ڈالر کرنے کا کہا جس پر بھی تعاون کے لیے تیار تھے۔رحیم ناصر نے بتایا کہ وزیر توانائی حماد اظہر سے کیپٹو پاور پلانٹ سے نکل کر گرڈ سے منسلک ہونے کی کمٹمنٹ نہیں تھی، ان کی 92 درخواستیں تقسیم کار کمپنیز میں کنکشنز کے لیے موجود ہیں تاہم آج تک عمل نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…