جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے ساتھی کہہ رہے ہیں ان کے پانچ سال مکمل کرنے سے ملک دیوالیہ ہوجائے گا،خواجہ آصف

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اس ملک کے جو معاشی حالات ہیں، کسی بھی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ موجودہ حکمران سیاست اور حکومت میں چور دروازے سے گھس آئے ہیں۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب انتخابات شفاف نہیں ہوں گے تو عمران خان جیسے حکمران عوام پر ایک عذاب کی صورت مسلط ہوجائیں گے،

عمران خان کے اپنے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ پانچ سال مکمل کرے گا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے لوگ اپنے بچے چوکوں میں بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جب نواز شریف کی حکومت آئے گی تو آئین کی حکمرانی ہوگی اور عدالتیں قانون اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں گی۔ عدالتیں یہ فیصلے نہیں کریں گی کہ نواز و مریم کو سزا دی جائے کیونکہ خان کو حکمران بنانا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جب اس ملک کا چیف جسٹس یہ کہے تو اس ملک میں انصاف کہاں ملے گا۔ جب ملک کے وزیراعظم کو انصاف نہیں ملتا تو عام انسان کو کیسے انصاف ملے گا۔ احتساب شفاف ہو اور ایک نئے سفر کا آغاز ہو تو پاکستان کی معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مہلک اور جان لیوا امراض کا علاج مفت کیا جاتا تھا، لاکھوں طلباء کو وظائف دیے گئے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ممالک بھی بھیجا گیا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کراچی میں امن اور روشنیاں لے کر آیا اور دہشت گردی ختم کی۔ عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کرے کیونکہ پاکستان کے ادارے احتساب کے قابل نہیں ہیں۔ احتساب کرنے والوں کو اسکرپٹ دیا جاتا ہے کہ اس کے مطابق کام کریں۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا اور میرا قائد بہت جلد سرخرو ہو کر واپس آئے گا، لاہور اور خانیوال کے نتائج بتاتے ہیں کہ

جب شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو شیر پر ٹھپے لگتے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا کسی نیب یا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیوں نوٹس نہیں لیا؟ گندم، چینی اور دوائیوں کے اسکینڈل میں ملوث افراد نے ہزاروں ارب روپوں کا فائدہ حاصل کیا ہے۔

مہنگائی کے باعث پی ٹی آئی کے ووٹرز کی اب اپنی چیخیں نکل آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر نہ آتا تو اس کا اصل چہرہ عوام کے سامنے نہ آتا۔ کنٹینر پر جو وعدے کئے سب جھوٹ ثابت ہوئے۔ میاں نواز شریف نے جو اثاثے بنائے تھے ان اثاثوں کو گروی رکھ کر ہی قرضے لیے جا رہے ہیں۔خواجہ

آصف نے کہا کہ عمران خان نے کھا تھا وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا خود کشی کرلے گا، خود کشی کے لیے بھی غیرت کی ضرورت ہوتی ہے جو عمران خان کے پاس نہیں۔ آپ کی پارٹی کا بندہ جسٹس وجیہہ الدین جسے صدارتی امیدوار بنایا وہ کہتا ہے کہ آپ بیگانے ٹکڑوں پر چل رہے ہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان

نے کرکٹ میں ڈبل سنچری تو نہ کی لیکن ڈالر کی ڈبل سنچری ضرور کرے گا، عمران خان کہتا تھا کہ جب ایک روپیہ ڈالر مہنگا ہو تو 500 ارب روپے کا قرضہ بڑھ جاتا ہے۔ عمران خان نے کئی ہزار ارب کے قرضوں کا بوجھ اس ملک پر ڈالر مہنگا ہونے سے ڈالا۔ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جس طرح رات کے اندھیرے میں آر ٹی ایس کو ڈاؤن کرکے ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا اور عمران خان کو مسلط کیا اس سے عوام کی آواز کو دبایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…