منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ، جتوئی خاندان نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو اگیا جتوئی خاندان پارٹی سے ایک بار پھر روٹھ گیا قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پرسابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے راہیں جدا کرلیں آئند چند روز میں اپنی سابقہ جماعت بحال کرنے سے متعلق کنونشن بلایاجائے گا،

جس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت علی جتوئی ایک مرتبہ پھر پارٹی سے ناراض ہو چکے ہیں جس کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور سندھ کی سیاست میں مخصوص شخصیات کی اجارہ داری بتائی جاتی ہے گذشتہ روز ان کی جانب سے جتوئی ہاس میں قریبی دوستوں سے ملاقات میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آ ئی میں ضم کی جانے والی اپنی جماعت عوامی اتحاد پارٹی کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں ان کی جانب سے ممکنہ طور پرپی ٹی آ ئی سے بغاوت کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے لیاقت علی جتوئی کی جانب سے چند ماہ قبل ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھی ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر پارٹی قیادت پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھاجبکہ گورنر سندھ عمران اسما عیل کی تبدیلی سے متعلق بھی ان کے گروپ کامطالبہ سامنے آ یا تھا انہیں سندھ اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بھی متعدد شکایتیں ہیں تمام تر صورتحال کے پیشِ نظر تین ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ کراچی پر ان سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا تھا جس کے بعدبھی ان کے پارٹی سے جاری اختلافات تاحال دور نہیں ہو سکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…