کوہاٹ (آن لائن )ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا کہ شبلی فراز اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس پشاور جارہے تھے۔ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا کہ پتھراؤ کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پتھراؤ سے شبلی فراز کی گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین ٹوٹی ہے۔طاہر ایوب نے کہا کہ حملے کے وقت شبلی فراز کے ساتھ پولیس اسکواڈ تھا، شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا۔