ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، رابن راؤنڈ میچز کے آخری مرحلہ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2-6 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائینل میں جگہ بنائی،پاکستان کے کھلاڑی اعجاز احمد مین آف دی میچ قرار ہائے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں جاری ایشئن چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں پاکستان نے سیمی فائینلز میں جگہ بنا لی،

رابن راؤنڈ میچز کے سلسلہ میں آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2-6 گول سے شکست دیکر پول پوزیشن بہتر بناتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قدم جمادیئے،پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، کوریا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پاکستان پانچ پوائنٹس اور بہتر گول ایوریج کے ساتھ تیسری اور جاپان 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میچ میں بنگلہ دیش نے پہل کرتے ہوئے میچ کے پہلے کواٹر کے 13ویں منٹ میں ارشد حسین کی مدد سے فیلڈ گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی،کھیل کے 14ویں منٹ میں پاکستان کے احمد ندیم نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول سکور کرکے بنگلہ دیش کی برتری کا خاتمہ کردیا۔کھیل کے 18ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول سکور کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔کھیل کے 24ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز نے ایکبار پھرفیلڈ گول سکور کے اس برتری کو مستحکم بنایا،کھیل کے 26ویں منٹ میں احمد ندیم نے پاکستان کی جانب چوتھا گول سکور کیا۔میچ کے 34ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے کھلاڑی سلمان رزاق نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کیا۔کھیل کے 35ویں منٹ میں بنگلہ دیش نے کھلاڑی ارشد حسین کی مدد سے گول سکور کرکے گول خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی جبکہ پاکستان کی جانب سے کھیل کے 38ویں منٹ میں پاکستانی سٹرائیکر اعجاز احمد

نے گول سکور کرکے پاکستان کی سیمی فائینل تک رسائی پر فتح کی مہر ثبت کی اور مین آف میچ قرار پائے۔ پاکستان نے بہتر گول ایوریج حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں پوائینٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر قدم جمالئے۔ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائینلز ایک روزہ وقفہ کے بعد 21 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ پاکستان سیمی فائنل میں کوریا کے مدمقابل پاکستانی وقت 2:30 بجے دوپہر کھیلے گا جبکہ انڈیا اور جاپان کے مابین میچ 5:00 بجے پاکستان ٹائم کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…