اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سعودی عرب میں صرف ایک ہفتے کے دوران 15ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم 16 ہزار 466 تارکین گرفتار کیے گئے ، جن میں 6ہزار 4 سوستر افراد کے پاس اقامہ قوانین کی خلا ف ورزی میں ملوث تھے
جبکہ 8ہزار 1 سو بیاسی افراد نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ، ان میں اٹھارہ سو افراد سعودی عرب میں نافذ لیبر قوانین کے خلاف کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ 304افراد ایسے بھی تھے جنہیں سرحدوں میں ملوث ہونے کی وجوہات پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سعودی عرب میں پبلک ہیلتھ اتھارٹی وقایانے ٹویٹرپر اپنے اکائونٹ پر ایک پیغام بھیجا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر زیادہ خطرے والے ممالک کے سفر پر نہ جائیں جہاں ان دنوں کرونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے خطرات سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وقایا کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کرونا کی اس نئی قسم کے پھیلا میں تیزی آئی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کو سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ان ملکوں میں سماجی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔وقایانے ہدایت کی کہ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے مسافر، چاہے شہری ہوں یا غیرملکی ،ویکسین لگوانے کے باوجود وہ پانچ دنوں کے لیے سماجی رابطے سے گریز کریں اور اپنا کوویڈ 19 کا معائنہ کرائیں اور درجہ حرارت چیک کرائیں۔