نوشہرہ ( آن لائن )خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیر پر مہر لگادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ کی کونسل چیئرمین شپ کے لئے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کے انتخابی نشان بلے اور بھتیجے احد خٹک کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگادی۔
انتخابات میں پرویز خٹک کا بیٹا پاکستان تحریک انصاف اور بھتیجا پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین شپ کے الیکشن میں امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ نوشہرہ ہی سے ہی پرویز خٹک وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے،2018کے الیکشن میں صوبائی نشست چھوڑ کر ایم این اے کی نشست پر برقرار رہتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا عہدہ حاصل کیا تھا