سانگلہ ہل(آن لائن)ہائے مفلسی ! جدت اور مہنگائی کے دور میں انسان مختلف نشیب و فراز سے گزر کر زندگی کے دن پورے کررہا ہے،بھلیر روڈ پر نقل مکانی کرنے والے
ایک خانہ بدوش خاندان کی خاتون گدھا مرجانے پر خود ننگے پائوں گدھاگاڑی کے آگے جت گئی،گھر کا سامان لے جاتے سانگلہ ہل سے پنڈی بھٹیاں 16 کلومیٹر کا فاصلہ گدھا گاڑی کے آگے جت کر انٹر چینج روڈ پرننگے پائوں دوڑلگا کر جاتی خاتون نے ہردیکھنے والی آنکھ کو نم کر دیاشہر کی جنجوعہ برادری کی معروف مذہبی شخصیت تصویر دیکھ کر زاروقطار رو پڑی،کہ وطن پاکستان میں حواء کی بیٹیوں کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،خواتین سے مشقت اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بند کمروں میں میڈیا اور فائلوں کی زینت بنے رہنے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہیں،شہریوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو فیلڈ میں آکر سڑکوں،بھٹو ں اور دیگر جگہوں پر خواتین کی حالت زار کو دیکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔