اسلام آباد ( آن لائن )افغان وزیر خارجہ متقی وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہے اور حکومت بھی مضبوط ہے لوگ آئیں اور افغانستان میں سرمایہ کاری کریں ۔ اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ اجلات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں شریک اسلامی ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقات ہوئی ،خواتین کے حقوق کے بارے میں ہماری قیادت نے ایک فرمان جاری کیا،افغانستان کی خواتین کو کوئی مشکل نہیں ، مشکل اگر ہے تووہ میڈیا میں ہے۔