کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فائرنگ سے مذہبی اسکالر مولوی بسم اللہ شاکر جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا نے کابل میں سیکیورٹی کمانڈ کے حوالے سے بتایا کہ مولوی بسم اللہ شاکر کو کابل کے علاقے پی ڈی 17 میں ٹارگٹڈ حملے میں قتل کیا گیا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تاہم اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ہی میں پولیس ڈسٹرکٹ 4 میں ہونے والے دھماکے میں مذہبی اسکالر اور خطیب مولوی عبدالسلام عابد زخمی ہوگئے تھے۔مولوی عبدالسلام کا شمار طالبان کے مرکزی نظریاتی رہنماوں میں ہوتا ہے۔