ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ٗ دھاندلی پر خاتون پریذائیڈنگ افسر شوہر سمیت گرفتار

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بیلٹ پیپر اور دھاندلی کے معاملے پر خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کے بعد دھاندلی میں ملوث ان کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے کڑی نگرانی میں ملزم حلیم شیرازی کو تھانہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم حلیم شاہ شیرازی پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار اور پی ٹی آئی میڈیا سیل کے انچارج بھی ہیں۔ملزم کے مطابق میں بے گناہ ہوں، اپنی بیوی

سے ملنے آیا تھا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باقی تحقیقات کے بعد جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولنگ کے لیے نیا عملہ تعینات کیا جائے گا۔شریف اللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی مواد محفوظ ہے، جو نئے عملے کو ریٹرننگ افسر کے سامنے حوالے کیا جائے گا، کہیں سے بھی دھاندلی کی اطلاع آئی تو عملہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر احتشام خان کے مطابق متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے تمام عملے کو ہتکھڑیاں لگا کرتھانہ لیجایا جائے گا، تمام عملے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پریزائڈنگ افسر تحسین بیگم کو حفاظتی حصار میں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ پولنگ اسٹیشن پر حالات کشیدہ ہوگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر احتشام خان نے خبردار کیا کہ کوئی بھی شخص قانون ہاتھ لینے سے باز رہے، پولنگ کا عملہ اور مٹیرئیل تبدیل کیا جارہا ہے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے افسران کو خیبر

پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کے دوران تمام وسائل بروئے لائے جائیں۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری

ایکشن لیں، امن و امان خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات دی کہ وہ فوری طور پر پشاور پہنچ کر خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ذاتی کی نگرانی کریں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل ووٹنگ کے عمل کے دوارن مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…