منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن چار سال سے نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی طور پر زندہ ہے، عظمیٰ بخاری

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن چار سال سے نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی طور پر زندہ ہے۔عمران خان اور ان کے خوشامدی وزراء کی تقریروں سے شریف خاندان کا ذکر نکال دیں تو یہ سب صفر ہیں۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)نے ملک بھر میں 55ہسپتال بنائے۔عثمان بزدار اور انکے ترجمان اگر وزیراعلیٰ ہائوس سے باہر نکلیں تو انکو ہر طرف نوازاور شہباز کے منصوبے نظر آئیں گے۔لاہور میں کڈانی ٹرانسپلانٹ ،مناواں ہسپتال اور شاہدرہ ہسپتال،راولپنڈی کارڈیالوجی ،اور طیب اردگان مظفر گڑھ شہبازشریف کے شاہکار ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاپی کے ایل آئی کو پہلے ثاقب نثار پھر بزدار حکومت نے سیاست کی بھینٹ چڑھایا۔پہلے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے شہریوں کو بھارت جانا پڑتا تھا ۔شہریوں کی اسی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے شہبازشریف نے لاہور میں لیور ٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بنایا۔پنجاب حکومت نے ساڑھے تین سال میں ایک بھی کورونا کی ڈوز نہیں خریدی۔پنجاب میں اب تک جتنی بھی ویکسین لگی وہ چین،ڈبلیو ایچ او،امریکہ یا برطانیہ کی طرف سے خیرات میں ملی ۔بزدار حکومت کے پاس اپنے وزراء کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کے پیسے ہیں لیکن ویکسین خریدنے کیلئے پیسے نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…