پاک سعودی دوستی کسی مصلحت کا شکار نہیں، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں، چودھری برادران

18  دسمبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر

اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایاکہ شجاعت صاحب کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے۔ روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے مہمان نوازی پر چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ قانون سازی کر کے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کر رہے ہیں، قرآن پاک کا ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کروایا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دین کی خدمت اس طرح کی گئی ہے جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی دین کی خدمات کے صلہ میں اللہ تعالیٰ ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا۔ شیخ عبداللہ السمان نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ بعدازاں چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی معزز مہمانوں کو پیش کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…