عوامی تنقید سے جج کی آزادی متاثرنہیں ہوتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

18  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عوامی تنقید سے جج کی آزادی متاثرنہیں ہوتی۔ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز تقریرکے ملزم کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 8 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی تنقید سے

جج کی آزادی متاثرنہیں ہوتی،جج بھی تنقید سے محفوظ نہیں،غیر سوچی سمجھی تنقید، سخت اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔فیصلے کے مطابق عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ ایسے شخص کا منصفانہ ٹرائل کرے جس پر عدالتی افسر سے متعلق جرم کا الزام ہو۔مسعود الرحمان عباسی کو جون 2021 میں ایف آئی اے نے فوجداری مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ مقدمہ ریکارڈ شدہ تقریر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا تھا۔مقدمہ پاکستان پینل کوڈ اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت شہری محمد سہیل کی شکایت پردرج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس آف پاکستان پر سخت اور ناپسندیدہ زبان استعمال کرتے ہوئے تنقید کی تھی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست کنندہ شہری نے یہ الزام نہیں لگایا کہ اس کی بدنامی ہوئی ہے یا اس کی ساکھ کونقصان پہنچایا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور تفتیشی افسر شکائت کنندہ کے حق دعوی کے بارے میں عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ اس بات کورد نہیں کیا جاسکتا کہ ایف آئی اے ملک کے اعلی ترین عدالتی افسرکیخلاف بیانات سے متاثرہوسکتی ہے۔فیصلے میں مسعود الرحمان عباسی کو 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…