اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزیر مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ سندھ کا ایک ڈھابے والا مشکل میں پڑ گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر کوٹ(این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ سندھ کا ایک ڈھابے والا مشکل میں پڑ گیا ہے۔سندھ کے شہر عمرکوٹ میں وفاقی وزیر مراد سعید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو چائے پلانے پر ایک غریب ڈھابے والا زیر عتاب آ گیا۔مراد سعید عمر کوٹ

جلسے اور ریلی کے بعد ڈھابے پر کچھ دیر کے لیے رْکے تھے، اس حوالے سے 5 ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی مراد سعید کا جوابی رد عمل بھی آ گیا ہے۔مراد سعید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کی جمہوریت دیکھیے، مجھیاورگورنر سندھ کو چائے پلانے پر ایک غریب کا ڈھابا غیر قانونی ٹھہرا۔مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں حکومتی مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے، اور زرداری کے ‘بہادر بچے’ وردی میں موت بانٹ رہے ہیں، سوال پوچھنے والے مارے جاتے ہیں۔مراد سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 30 دسمبر کو لاڑکانہ میں ملاقات ہوگی۔ہائی وے پر قائم ڈھابے کے مالک شہری نے ویڈیو میں بتایا کہ 5 دسمبر کو جلسے میں آئے مراد سعید، گورنر سندھ اور دیگر کو انھوں نے چائے پلائی تھی، ان کے جانے کے بعد ہائی وے افسران نے آ کر پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتارنے کا کہا اور بہ صورت دیگر ڈھابا بند کرنے کی دھمکی دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…