ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

شیر شاہ دھماکے کے بعد بنک کی متاثرہ عمارت سے پیسوں سے بھرے بیگ چوری کر لئے جانے کا انکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی) شیر شاہ دھماکے کے بعد بنک کی متاثرہ عمارت سے پیسوں سے بھرے بیگ چوری کر لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، روپوں سے بھرے کچھ بیگ لوگ لوٹ کر لے گئے لیکن سکیورٹی گارڈ پیسوں سے بھرا ایک بیگ بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہاں جانی نقصان ہوا ہے وہاں پر لوٹ مار کرکے مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی ہدایت پر ٹراما سینٹر اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافد کردی گئی ہے۔عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ زخمیوں کی ہر ممکن طبی امداد کی جائے گی، زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تمام و سائل استعمال کیے جائیں۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ شیر شاہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شیر شاہ میں دھماکے کی جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا۔ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی۔دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ دھماکے کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

اور اس دھماکے کے بارے کوئی حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو شیر شاہ پراچہ چوک جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیف انجینئر سائٹ نبیل احمد اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ انہوں

نے کہا کہ ایم ڈی سائٹ کو حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔ یہ 1964 کی قائم عمارت ہے۔تمام پہلوں سے تحقیقات کی جائے گی۔صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام

اکرام اللہ دھاریجو نے جائے حادثہ پر موجود افسران اور عملے کو بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ حادثہ افسوناک ہے۔ ہلاکتوں پر دلی دکھ ہوا ہے۔ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے ہدایات جاری کردیں گئیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی ہے۔ متاثرہ افراد کی داد رسی بھی کریں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ بحالی کے کاموں میں اپنے تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…