اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی دو جرنیلوں کے ساتھ
ڈیل ہو گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جن دو جرنیلوں کا یہ نام نہیں لیتے ان کی ان سے ڈیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہم نے بنائی اور انہوں نے ہمیں دستبردار ہونے کے لئے کہا، ہم نے ن لیگ کو سمجھایا کہ دستبردار ہونے سے فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم نے ایسا وقت بھی دیکھا جب اسمبلی میں ہمارے پندرہ، سولہ ایم این ایز تھے، اہم موقع پر پیچھے ہٹ جانا ن لیگ کا طریقہ رہا ہے، یہ اداروں کے خلاف بیان دیتے رہے اور محمد زبیر کے ذریعے گفتگو کرتے رہے، اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کو تحفظ دینے کے لئے بہت اقدامات کئے۔ حکمران طبقات کو ن لیگ نے ضمانتیں دیں کہ ہم کچھ نہیں کریں گے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی دو جرنیلوں سے ڈیل ہو گئی ہے۔