اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی دھماکہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکہ قندھاری بازار میں ہوا ہے، دھماکے کے بعد ریسکیو ورکر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیر کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، واقعے میں 14افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی اور جائے وقوعہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اور دھماکا بھی ہوا جس کے باعث امدادی کارروائی متاثر ہوئی، متعدد افراد کے عمارت کے ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ،ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، جب کہ متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں، اور جائے وقوعہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اور دھماکا بھی ہوا جس کے باعث امدادی کارروائی متاثر ہوئی، متعدد افراد کے عمارت کے ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو کے مطابق اب تک 14 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 13 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے واقعے کے نتیجے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 12 زخمی اسپتال لائے گئے، دورانِ علاج مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…