بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹرز روی چندر اشون نے پاکستانی کرکٹرز کی کھل کر تعریف کر کے شائقین کے دل جیت لیے

datetime 18  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹرز روی چندر اشون نے پاکستانی کرکٹرز کی کھل کر تعریف کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔بھارتی کرکٹر سے حال ہی میں ایک سوال و جواب کے سیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑیوں

کے حوالے سے پوچھا گیا جس کا انہوں نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ کا اعتراف بھی کیا۔روی چندر اشون نے انکشاف کیا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فالو کررہا ہوں اور بلاشبہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں۔پاکستان کے فیورٹ کھلاڑیوں کی بات ہو اور ورلڈ نمبر ون بابر اعظم کا تذکرہ نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں ، لہذا بھارتی کرکٹر نے بھی محمد رضوان کی تعریف کے بعد فوری طور پر بابر اعظم کا نام لیا اور ان کی بلے بازی کی صلاحیتوں کو سراہا۔بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے شاہین شاہ کو حقیقی ٹیلنٹ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ باصلاحیت کرکٹرز رہے ہیں اور اب بھی ان کے پاس بے شمار باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…