اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بدعنوانی، کرپشن اور بدانتظامی، ایف بی آر کے 3افسران معطل

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بدعنوانی، کرپشن اور بدانتظامی جیسے الزامات کے تحت لاہور کے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ میں تعینات 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ایف بی آر کی اعلی قیادت کو قابل اعتماد ذرائع سے

شواہد کی بنیاد پر ناقابل تردید معلومات موصول ہوئی تھیں کہ دو انسپکٹر زاور ایک سپرنٹنڈنٹ کا ناپسندیدہ طریقوں میں ملوث تھے جس کے بعد متعلقہ حکام نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ایف بی آر نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے شواہد کافی معتبر پائے گئے ہیں لہٰذامجاز اتھارٹی نے سول سرونٹس رولز 2020 کے قاعدہ کے تحت عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ تینوں اہلکاروں کو ابتدائی طور پر 120 دنوں کی مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جو متعلقہ قواعد کے تحت قانون کے مطابق عمل کو مکمل کرنے اور ملزم اہلکاروں کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…