لاہور(این این آئی)سیکورٹیز ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو جھانسہ دینے کے الزام میں 5کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ایس ایس سی پی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی کمپنیوں میں ایکس اسٹیٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی (ایکس اسٹیٹ بیٹا)، بیکن پرائیویٹ
کمپنی(بیکن کرائوڈ)، انٹرنیشنل ہاسپٹلٹی انویسٹمنٹ گروپ پرائیویٹ لمیٹیڈ(آئی ایچ آئی جی فریکشنز)،ڈائوپروف ٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈاور نیو کاساپرائیویٹ لمیٹیڈ(نیو کاسا)شامل ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دے کر انکوائری شروع کی گئی ہیں جبکہ عوام کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی اور جعلسازی میں ملوث کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے گریز کرے۔