نیویارک(این این آئی)ناسا کی نئی دوربین جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ خلا کا جائزہ لینے کو تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا، کینیڈا اور یورپ کی مشترکہ اور دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو 22 دسمبر کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ناسا کا دعوی ہے کہ یہ دوربین ماضی کی پرانی کہکشاوں کو بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ساڑھے چھ میٹر قطر والے آئینے کے علاوہ دوربین میں
حساس ترین کیمرے نصب ہیں، جن کی وجہ سے یہ دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگانے والے سیاروں کی فضا کا جائزہ لے سکتی ہے۔تقریبا 9 ارب ڈالر لاگت سے بننے والی دوربین زمین سے پندرہ لاکھ کلومیٹر کی دوری پر سورج کے گرد چکر لگائے گی۔ناسا کے ماہر کا کہنا تھا کہ اس ٹیلی اسکوپ کو مکمل طور پر آپریشنل ہونے اور اس کی مدد سے پہلی تصاویر دیکھنے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔