اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کامیابی پر انہیں شاباشی دی ہے۔لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں ہے۔انہوں نے محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں شاباشی بھی دی۔خیال رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں ٹی20میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔